• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکی حملہ: بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ میں فضائی روٹس تبدیل کردیے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی حدود کا استعمال ترک کرتے ہوئے فضائی روٹس تبدیل کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق معروف ویب سائٹ فلائٹ ریڈار نے بتایا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فضائی روٹس تبدیل کر دیے ہیں۔ 

فلائٹ ریڈار نے بتایا ہے کہ ایئر لائنز ایران، عراق، شام اور اسرائیل کی فضائی حدود کا استعمال کرنے کے بجائے شمال کی جانب سے بحر کیسپین اور جنوب میں سعودی عرب اور مصر کی فضائی حدود کا استعمال کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید