• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کیا ہونگے؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھی اثرات دیکھنے میں آسکتے ہیں۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت متاثر ہوگی، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل 75 ڈالر فی بیرل ہونے سے پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے، تیل 80 ڈالر فی بیرل ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2 بلین ڈالرز کا منفی اثر ہوگا۔

تیل 85 ڈالرز فی بیرل ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر 3.1 ارب ڈالرز منفی اثر ہوگا، تیل 90 ڈالرز فی بیرل ہونے پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 3.49 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل 95 ڈالرز فی بیرل ہونے پر پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.88 بلین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے، تیل 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچتا ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.27 ارب ڈالر اضافہ ہوسکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید