امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ابتداء میں اور اب جاری حملوں میں ناقابلِ یقین فوجی کامیابیاں ملیں۔
امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ کسی بھی تنازع میں کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن ہمارا ارادہ محدود حملے کا ہی تھا۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے اور گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو بات چیت کے لیے 60 روز دیے، امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا۔
امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، فردو جوہری پلانٹ پر حملے میں شامل ہر امریکی اہلکار نے بے حد شاندار کام کیا۔