ایران اور اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے وطن واپسی جاری ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 12جون سے ابتک پاک ایران بارڈر سے 2592 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔
دریں اثنا تہران سے پاکستانی قونصل جنرل محمد صدیق کے مطابق آج 99 پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے باحفاظت روانہ کروایا، آج روانہ ہونے والے قافلے میں 6 طالبعلم بھی شامل ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے موقع پر ویزا مدت یا پاسپورٹ معیاد ختم ہونے والے کیسز بہت کٹھن ہیں۔