• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایرنی جوہری تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے صدر محمد بن زاید نے ایران پر امریکی حملے کے بعد علاقائی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کویتی امیر اور قطر کے امیر سے ٹیلیفون پر بات کی۔

محمد زاید نے علاقائی رہنماؤں سے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی رہنماؤں نے فریقین سے خطے میں استحکام کےلیے سفارتکاری اور مکالمے پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید