• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر آپریشنل منصوبے کے مطابق حملوں میں اضافہ کرینگے: اسرائیلی آرمی چیف

فوٹو بشکریہ اسرائیلی میڈیا
فوٹو بشکریہ اسرائیلی میڈیا 

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ ایران پر آپریشنل منصوبے کے مطابق حملوں میں اضافہ کریں گے۔

اپنے بیان میں اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے کہا کہ ہماری مہم جاری ہے، ابھی بھی نشانہ بنانے کے لیے اہداف موجود ہیں۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنے آپریشنل منصوبے کے مطابق حملوں میں اضافہ کریں گے، ضرورت کے مطابق حملے جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

ایال ضمیر نے کہا کہ ایران پر حملوں کی مہم ختم نہیں ہوئی، ہمارے اہداف ابھی باقی ہیں اور ہم اپنی کارروائیوں کی رفتار میں اضافہ کر رہے ہیں اور یہ مہم جتنی دیر بھی چلے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید