• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ہیڈکوارٹر کی تزئین و آرائش کے لئے ٹینڈر طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تزین و آرائش کیلئے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کو اربوں روپے کی لاگت سے نئی شکل دی گئی تھی۔ اتوار کو شائع اشتہار میں پیشکشیں طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خواہشمند کنسٹرکشن کمپنیاں پیشکشیں8 جولائی تک جمع کراسکتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں انکلوژرز کے نیچے دکانوں کا مرمتی کام کیا جائے گا اور فار اینڈ کی بلڈنگ بھی تعمیر کی جائے گی۔