• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم بنائیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ علی عدیل کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،ہم ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم شہر بنائیں گے۔ آج کا کراچی بھی ان مظالم اور اندھیروں سے بہت بہتر ہے جو ایک دہائی پہلے دیکھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو ایک اور موقع ضرور ملے گا، اور اب کی بار اسے ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی عدیل شہید کے ایصال ثواب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لیاقت آباد میں دعائیہ تقریب میں شریک سوگواران کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، سی او سی انچارج فرقان اطیب سمیت مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران حق پرست اراکین اسمبلی، ٹاؤنز یوسیز کے زمہدران، کارکنان اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں شہید علی عدیل کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی گئیں۔
ملک بھر سے سے مزید