• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا

فرانس نے اپنے شہریوں کے اسرائیل سے انخلا کے لیے فوجی طیارہ اسرائیل بھیج دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ فرانس کی جانب سے اسرائیل بھیجا جانے والا فوجی طیارہ ان پرائیویٹ طیاروں کے علاوہ ہے جو اسرائیل سے فرانس کے شہریوں کو نکالنے کے لیے مصروف ہیں۔

فرانسیسی ذرائع نے بتایا ہے فرانسیسی شہریوں ابتدائی طور پر اسرائیل سے قبرص منتقل کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں فرانسیسی شہریوں کے تعداد 2 لاکھ 50 ہزار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید