ایرانی وزیرِ کھیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے مختلف شہریوں سمیت 32 ایتھلیٹس بھی شہید ہوچکے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ کھیل اور امور نوجوانان احمد دونیام علی نے بین الااقوامی اولپک کمیٹی اور گلوبل اسپورٹس فیڈریشن کو لکھے گئے خط میں 13 جون سے جاری اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 32 ایرانی ایتھلیٹس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کھیلوں کے معاملات سے جڑے دونوں عالمی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صیہونی ریاست کی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس کی نمائندگی معطل کی جائے۔