• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس نے 3 نفسیاتی حدیں کھو دیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے، انڈیکس نے 3 نفسیاتی حدیں کھو دیں۔

 امریکا کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 220 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔

جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 803 پوائنٹس تک گرگیا۔ 

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 798 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید