• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت

شمالی کوریا کی جانب سے ایران پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

شمالی کوریا نے امریکی حملوں کو خود مختار ریاست ایران کے سلامتی مفادات کا استحصال قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے فردو، نطنز اور اصفہان کی 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

    صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی اور فوج یہ نہیں کر سکتی تھی۔

    امریکا نے ایران کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اب بھی امن قائم نہ کیا تو اگلی امریکی کارروائی زیادہ خطرناک اور تیز ہوگی۔

    بین الاقوامی خبریں سے مزید