ایران نے خرم آباد کے علاقے میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا اسرائیلی ڈرون کامیابی سے مار گرایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خرم آباد کے علاقے میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا ہے، تباہ ہونے والے ڈرون کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایران کے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے دو روز قبل کہا تھا کہ ہم ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک 470 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنا چکے ہیں۔