ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے سے معروضی ضمانتیں ملنے تک تعاون معطل رکھنے کا بل منظور کرائیں گے۔
اپنے بیان میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ایک سیاسی آلہ بن چکی ہے۔