• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے فضائی حدود بند کردی، کئی ممالک کی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 قطر نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی، متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی عارضی بندش علاقائی صورتحال، عوام اور غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری حکومت علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی، برطانوی حکومت نے قطر میں اپنے شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔

چین نے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی، قطر میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ قطر میں چینی شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

اس سے قبل  امریکا نے بھی قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی۔

امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ اطلاع تک وہ گھروں میں ہی مقیم رہیں، یہ مشورہ احتیاطی تدبیر کے طور پر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قطر میں واقع العدید ایئر بیس جو امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے، وہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید