بحرین نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
بحرینی حکام کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی ردعمل کے خدشے پر فضائی حدود عارضی طور پر بند کی ہیں۔
خبر یجنسی کے مطابق قطر میں ایرانی حملے کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں اور فضائی حدود بند کردی ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ نےاعلان کیا کہ رہائشی پُرسکون رہیں اور نزدیکی محفوظ علاقوں کی طرف جائیں، شہری مرکزی سڑکوں کا استعمال صرف اشد ضرورت پر کریں۔