• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں امریکی اڈے پر ایران نے کونسے میزائل سے حملہ کیا؟

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ 

ایران کے انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی اڈے پر خیبر شکن میزائل سے حملہ کیا، ایران کی نیشنل سیکیورٹی کی ریڈ لائن کے بارے میں خبردار کرتے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل سے حملے کیے گئے ہیں۔ 

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر اور عراق میں کیے ایرانی آپریشن کا نام "فتح کا اعلان" ہے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ایئربیس پر تباہ کُن اور مضبوط میزائل حملہ کیا گیا ہے، وہ ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے، ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ 

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے خطرے میں ہیں۔ ایران کے خلاف مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا، حملہ کر کے بھاگ جانے کا دور اب ختم ہوا۔ امریکی پشت پناہی میں صہیونیوں کی جارحیت ختم ہونے تک مزاحمت جاری رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید