• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور کی تنظیم سازی ،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)   پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی کو آرڈینیشن کمیٹی نے نئی تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کا اجلاس لاہور طلب کر لیا ۔ پروگرام کے مطابق ضلع لیہ کے حوالے سے آج 31 جولائی اتوار کو ایک اہم اجلاس لاہور میں ہو گا جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے پی پی کارکنوں کا اجلاس یکم اگست کو لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں نئی تنظیم سازی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کو آرڈینیشن کمیٹی کے ارکان سید یوسف رضاگیلانی ، مخدوم احمد محمود ، شوکت بسرا، نوازش علی پیرزادہ، محمود حیات ٹوچی خان ، خواجہ رضوان عالم ، عبدلقادر شاہین  موجود ہوں گے ۔ 
تازہ ترین