• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایکسچینج میں زبردست تیزی،6ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ایران اسرائیل میں جنگ بندی کے بعد پاکستان ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز ہی 4 ہزار  پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار وقتی طور پر روک دیا گیا تھا۔

کاروبار کے دوبارہ آغاز پر 100انڈیکس میں 6 ہزار 556 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 723 پوائنٹس پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 725 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز شدید گراوٹ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید