ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فضائی حدود فلائٹ آپریشنز کے لیے کھول دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
خلیجی بحران کے بعد متعدد ممالک کا فلائٹ آپریشن بحالی کی جانب گامزن ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کو امن کی جانب آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب سے 24 گھنٹے بعد 12دن کی جنگ مکمل ختم ہو جائے گی، ہر فریق کی جنگ بندی کے دوران دوسرا فریق پُرامن اور بااحترام رہے گا۔