اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کو ختم کرنے میں شرکت پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر طاقتور جواب دے گا۔
اسرائیلی حکومت کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہونے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔