• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دیے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل کے وزیر دفاع  اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دیے ہیں۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران سیز فائر کی خلاف ورزی کرے تو فوج کو پوری قوت سے جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تہران کے مرکز میں اہداف پر حملوں سے جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کا الزام لگایا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے ایک میزائل داغا گیا ہے، شمالی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے، جنگ بندی آج صبح سے شروع ہو چکی ہے، اسرائیلی فوج اب بھی الرٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ خطرات کو ختم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، عوامی حفاظتی پابندیوں میں ابھی تبدیلی نہیں کی گئی، خطرہ بدستور موجود ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے جنگ بندی پر عمل شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید