ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بھاؤ میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز کی کمی کے بعد 3ہزار 327 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔