• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جوہری صنعت کی بحالی کے پیشگی انتظامات کیے جاچکے، محمد اسلامی

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری صنعت کی بحالی کے پیشگی انتظامات کیے جاچکے ہیں۔

ایک بیان میں محمد اسلامی نے کہا کہ ایران اپنی جوہری صنعت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہا ہے اور اس کی بحالی کے لیے پیشگی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پروڈکشن اور سروسز کے عمل میں تسلسل برقرار رکھنے کا منصوبہ ہے۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا یہ بیان اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید