اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل پر 12 روز سے ایران کے میزائل حملوں میں 28 افراد ہلاک، جبکہ 3 ہزار 238 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے 23 کی حالت تشویشناک ہے۔
ادھر ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایرانی حکام نے ہفتے کو جاری بیان میں اسرائیلی حملوں میں 430 افراد کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث 3 ہزار 500 ایرانی شہری زخمی ہوئے تھے۔