• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 79 فلسطینی شہید، 289 زخمی

غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کئی درجن فلسطینی شہید ہوئے (تصویر سوشل میڈیا)۔
غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کئی درجن فلسطینی شہید ہوئے (تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 79 فلسطینی شہید جبکہ 289 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار 759 فلسطینی شہید ہوچکے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 19 ہزار 807 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 77 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 31 ہزار 848 زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید