امریکی صدر ٹرمپ کا نیٹو اجلاس کے لیے جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ وہ آخری بات ہے جو اُن کے ذہنوں میں موجود ہے، میں ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، اس سے ایران میں افراتفری ہو جائے گی۔
ٹرمپ نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن نے مجھے کال کی تھی اور ایران کے معاملے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔
انھوں نے مزید کہا نیٹو اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات ہوسکتی ہے، نیٹو اخراجات کی بات ہو تو اسپین مشکل کھڑی کرتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ خوش نہیں، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔