• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید

اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ علی رضا لطفی شہید ہو گئے—تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا
اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ علی رضا لطفی شہید ہو گئے—تصویر بشکریہ ایرانی میڈیا

ایران پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید ہو گئے۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ علی رضا لطفی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

یہ جنگ بندی تاحال کمزور ہے: سربراہ ای یو خارجہ پالیسی

ادھر ای یو خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کی خبر اچھی ہے لیکن یہ جنگ بندی تاحال کمزور ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فریقین خطے کی کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

ای یو خارجہ پالیسی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مذاکرات کی میز پر واپس آیا جائے۔

ٹرمپ سے بات چیت کے بعد ایران پر حملے روک دیے: اسرائیلی وزیر اعظم آفس

دوسری جانب تل ابیب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ میں بات چیت کے بعد ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید