امریکی سینیٹ نے غیرملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کٹوتی کا بل منظور کر لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بل کے تحت یو ایس ایڈ کے بجٹ میں سے 8 ارب ڈالر کم کیے جائیں گے، بقیہ ایک ارب ڈالر امریکی میڈیا اداروں NPR اور PBS سے کاٹے جائیں گے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیرملکی امداد میں کٹوتی کا بل 51 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
سینیٹ سے منظوری کے بعد اب اس بل پر ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔