• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر انڈیا حادثے سے متعلق امریکی میڈیا کا دعویٰ، بھارتی تحقیقاتی بیورو کا ردعمل

ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر پائلٹ کے ہونے کے امریکی میڈیا کے دعوے پر بھارتی تحقیقاتی بیورو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے کچھ ادارے غیرمصدقہ اور منتخب معلومات سے نتائج اخذ کر رہے ہیں۔

طیارہ حادثے کی وجوہات کے حتمی نتائج پر پہنچنا قبل از وقت ہے، طیارہ حادثے کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں، تحقیقات کے حتمی نتائج، بنیادی وجوہات اور سفارشات کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

امریکی میڈیا نے بلیک باکس کی ریکارڈنگ سے حاصل معلومات کی بنیاد پر دعویٰ  کیا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر طیارے کا کیپٹن تھا۔

12 جون کو احمد آباد سے لندن جانیوالا طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں طیارے میں سوار 242 میں سے 241 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید