برطانیہ میں 16 سالہ نوجوانوں کو انتخابات میں ووٹ دینے کا حق دیا جائے گا۔
برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینر کا کہنا ہے کہ نوجوان پہلے ہی معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، نوجوان کام کرتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا وہ فوج میں خدمات انجام دیتے ہیں، نوجوانوں کاحق ہے کہ وہ اُن معاملات پر بھی رائے دے سکیں جو اُنہیں متاثر کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کا وعدہ پورا کر رہی ہے۔