• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے بچوں میں غذائی قلت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے: اقوام متحدہ

سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور فلیچر—فائل فوٹو
سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور فلیچر—فائل فوٹو

سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور فلیچر نے بتایا ہے کہ غزہ کے بچوں میں غذائی قلت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور ٹام فلیچر نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ کے بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پچھلے 11 مہینوں سے امدادی سامان کی فراہمی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جو امداد پہنچ بھی رہی ہے وہ بہت محدود ہے، جس سے وہاں موجود بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔  

اقوام متحدہ میں بچوں کے خصوصی ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے سیکیورٹی کونسل کو بتایا کہ غزہ میں بچے شدید مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جس میں فوڈ سیکیورٹی اور غذائی قلت جیسے مسائل قابل ذکر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید