کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہےکہ پاکستان کا کردار مسلم دنیا میں لیڈر کا ہے، ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے، حالیہ جنگ نے مسلم ممالک کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔آفاق احمد نےاسرائیل، امریکہ، ایران جنگ بندی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی میں غیر اعلانیہ فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے کردار کی ہر جگہ باز گشت ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اپنے رابطوں اور اثرو رسوخ کو اس ہی طرح غزہ کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے اور مستقل جنگ بندی کیلئے استعمال کریں۔