• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ نکلے

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اب کئی ویڈیوز میں جنرل اسماعیل قانی کو تہران میں ہونے والے فتح کے جشن میں دیکھا گیا ہے۔

تہران میں ہونے والے جشن میں اسماعیل قانی کا لوگوں نے پُرجوش استقبال کیا۔

امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کے اسرائیلی حملوں میں اسماعیل قانی شہید ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024ء میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اطلاعات تھیں کہ اسماعیل قانی وہاں موجود تھے اور ایران سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں کہ وہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بعدازاں ایرانی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی خیریت سے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل قانی بیروت حملے میں محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید