• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے را کے 4 دہشتگرد اور پنجاب سے 6 سہولت کار گرفتار

کراچی، لاہور (اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے ’’را‘‘ کے 4دہشت گرد اور پنجاب سے 6سہولت کار گرفتار کر لیے گئے، کراچی سے گرفتار دہشت گرد بھارت میں کرنل سے رابطے میں تھے، جبکہ پنجاب سے گرفتار سہولت کاروں سے خفیہ نقشے برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4دہشتگردوں کو پکڑ لیا۔ کراچی پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ چاروں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں جو 2024 میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے۔ ایس ایس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے۔ پنجاب میں سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع سے را کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

ملک بھر سے سے مزید