پشاور (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے صوابدیدی اور خفیہ فنڈز میں نمایاں اضافہ کا انکشاف ہوا ہے، صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کی جانب سے پیش کردہ دستاویز میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی کے پی نے رواں مالی سال کے دوران صوابدیدی فنڈز میں 50 کروڑ خرچ کر ڈالے۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈ کے لئے فقط 5کروڑ مختص کئے گئے تھےوزیراعلی نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ زائد خرچ کرڈالے۔