اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا اور لاہور برانچ رجسٹری میں آٹومیشن جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کیا، فیسلی ٹیشن سینٹر سے وکلا اور سائلین کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائیگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ مالی طور پر کمزور سائلین کو مفت قانونی نمائندگی دی جائیگی، انہوں نے وکلا کو ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم اپنانے کی ترغیب دی۔