• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو ’ڈیڈی‘ کہنے پر نیٹو چیف کی وضاحت

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے کے بیان پر  وضاحت دے دی۔

مارک روٹے نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں نے ڈیڈی کا لفظ ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے نہیں کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنما نیٹو کے سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کر رہے تھے جب ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کو اسکول کے صحن میں جھگڑا کرنے والے بچوں سے تشبیہ دی۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، وہ بہت بری طرح جھگڑتے ہیں، انہیں فوراََ روک نہیں سکتے اس لیے اُنہیں تقریباً 2 سے 3 منٹ لڑنے دیں، پھر روکنا آسان ہو جاتا ہے۔

اس پر مارک روٹے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ڈیڈی کو کبھی کبھی سخت زبان استعمال کرنی پڑتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک روٹے کے اس حوالے سے ہنستے ہوئے اعتراف کیا اور کہا کہ آپ کو ایسی صورتحال میں خاص زبان کا استعمال کرنا ہوگا۔

بعدازاں مارک روٹے کو ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے پر شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید