نواب شاہ ( بیورورپورٹ) متحدہ قو می موو منٹ نواب شاہ زون کے زونل انچا رج عبدالمجید ایڈو کیٹ و اراکین زو نل کمیٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ متحدہ قو می موو منٹ کے قا ئدالطاف حسین نے ہمیشہ کرپٹ ،جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے خلاف آوا ز اٹھائی ہے۔ ملک میں بڑے پیما نے پر کرپشن، رشوت ستا نی اور لُوٹ مار کا با زا رگرم ہے سرکا ری املا ک پر لینڈ ما فیہ کاقبضہ عام سی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین سندھ کے سچے سپوت ہیں انہوں نے ہمیشہ سندھ کے مفا دات کے خلاف اٹھنے وا لی ہر آوازکا ڈٹ کر مقابلہ کیا ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے قا ئد الطاف حسین کی ہدایت پر بنا رنگ و نسل تفریق کے سندھ کے دیہی وشہری عوام کی خدمت کرتے ہیں ایم کیو ایم کامنشور ہی 98فیصد غریب اورمتوسط طبقہ کے عوام کو اسمبلیوں میں بھیجناکونسلر سے لیکر سینیٹ تک غریب ایماندارتعلیم یا فتہ اور قانون و آئین کی پا سداری رکھنے وا لے لوگوں کو آگے لانا ہے۔