• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر ……

میں ڈاکٹر ہوں، میں نے تعارف کروایا۔

انھوں نے کہا، مجھے تمام بیماریوں کا علم ہے۔

دواوں کی خاصیت پتا ہے۔

میڈیکل آلات سے واقف ہوں۔

لیکن میں پی ایچ ڈی ہوں، میں منمنایا۔

انھوں نے کہا، میں قدیم فلسفے کا نقاد ہوں۔

جدید فلسفے کا ماہر ہوں۔

تمام فلسفیوں سے آگاہ ہوں۔

میں نے موضوع بدلنا چاہا، آج کل جنگ چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا، میں فوجوں کی طاقت اور کمزوریاں جانتا ہوں۔

ہر ہتھیار کا علم ہے۔

ہر وار اسٹریٹیجی سے واقف ہوں۔

میں نے پوچھا، آپ کرتے کیا ہیں؟

انہوں نے کہا، سینئر تجزیہ کار ہوں۔

تازہ ترین