• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے جوڑے نے پشاور ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کر لی

پشاور ( لیڈی رپورٹر)صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکا لڑکی نے پشاور میں کورٹ میرج کر لی 27 سالہ نوجوان نوید علی منگی سکنہ توروڈھیرو لاڑکانہ اور سویرا سکنہ گھمبڑ محلہ فاروقی ضلع خیرپورسندھ نے بتایا کہ ہم دونوں آپس میں خالہ زاد کزن ہیں اور دونوں کے خاندان ہماری مرضی کے خلاف ہمارا رشتہ جوڑنا چاہ رہے تھے تاہم ہم نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی ہے ہماری زندگی خطرے میں ہونے کے باعث مجبورا خیبرپختنخوا کے پشاور ہائی کورٹ آنا پڑا پشاور پریس کلب میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں دونوں خاندان ہماری زندگی کے درپے ہیں اور ہماری جان لینا چاہتے ہیں اور شدید خطرہ لاحق ہیں ہمارے دونوں خاندان ہمارے رشتے کے حق میں نہیں تھے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان. نوید علی منگی نے بتایا کہ وہ روزگار کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر ہے جبکہ اس کی کزن دلہن بھی خواتین کی کپڑوں کی سلائی کا کام کرتی ہے مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا اور پشاور اگئے اور پشاور میں عدالت کے ذریعے اپنا نکاح کروایا پشاور پریس کلب میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور سمیت خیبر پختون خواہ کے لوگوں نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا اور پشاور اور خیبر پختونخواہ کی فضا میں تو خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن ہم صوبہ سندھ کے حکومت پولیس اور دیگر اعلی حکم سے اپنی حفاظت اور سیکیورٹی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ ہم کسی بھی خطرات سے بچ سکتے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید