• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم یورپ کی طرف سے سردار ظہور اقبال کو اعلیٰ کارکردگی خراج تحسین اور شیلڈ سے نوازا گیا

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان بزنس فورم فرانس اینڈ یورپ کی جانب سے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کو اعلیٰ کارکردگی پر ایک خصوصی تقریب خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا، انہیں یہ اعزاز 2مختلف سرگرمیوں پر دیا گیا۔ پہلی سرگرمی کا اہتمام اگست 2024ء میں کیا گیا تھا جس کے دوران 36مختلف سرگرمیاں ہوئیں، اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں، کراچی بین الاقوامی نمائش، کراچی بندرگاہ کا دورہ،فرانسیسی سفارت خانے میں ملاقات وغیرہ شامل ہیں ۔ دوسری سرگرمی کا اہتمام اپریل 2025ء میں پاکستان بزنس فورم یورپ کے بینر تلے اوورسیز کنونشن میں شرکت کے لیے تھا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 61؍ رکنی وفود شامل تھے۔
ملک بھر سے سے مزید