• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے پھر روس سے رابطہ

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

بھارت نے دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بار پھر روس سے رابطہ کرلیا۔

بھارتی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روسی ہم منصب سے رابطہ کیا اور  ایس یو تھرٹی ایم کے آئی جہازوں کی اپ گریڈیشن اور ایس فور ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے علاوہ دوسرے دفاعی ساز و سامان پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی حکومت کے مطابق بھارتی اور روسی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات چین میں ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا تھا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید