• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی 55 منٹ طویل تقریر، بہادری کی تعریف

مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 55 منٹ طویل تقریر کی، اسپیکر نے اُن کی بہادری کی تعریف کی اور بیٹھ کر تقریر کرنے کو کہا۔

پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران ایک موقع پر مریم نواز نے نماز کی ادائیگی کے لیے 5 منٹ وقفے کا تقاضہ کیا اور اُس کےبعد بھی اظہارِ خیال جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کی شان ہے جو کہتے تھے نواز شریف مائنس، آج اُن کی اپنی بہن علیمہ خان کہہ رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی مائنس ہو چکے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کو فتح دلائی، افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر ستائش کے حق دار ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی عوام کے حق میں کھڑے ہو کر تاریخی کردار ادا کیا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے والی پرامن ریاست ہے، فسادی اسرائیل کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔

ایک موقع پر مریم نواز نے صوبائی حکومت کی پرکارکردگی پیش کی تو اس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ کے کام دیکھ کر مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید