• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصور کاکڑ کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

مصور کاکڑ—فائل فوٹو
مصور کاکڑ—فائل فوٹو

کوئٹہ سے تاوان کیلئے اغوا کرنے کے بعد قتل کئے گئے دس سالہ مصور خان کاکڑ کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مصور کاکڑ کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس بلوچستان، رشتہ داروں، شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رے کہ مصور کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر میں اغواء کیا گیا تھا، 2 روز قبل اس کی لاش ملی تھی۔

گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ نے مصور کاکڑ کو قتل کیے جانے کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بچے مصور کاکڑ کو اغواء و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہو چکے ہیں جبکہ کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے۔

قومی خبریں سے مزید