• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال ……

ہمارے شہر میں صرف ایک درخت بچا تھا۔

میں اپنے اسکول کے بچوں کو وہ دکھانے لے گیا۔

بچے بہت حیران ہوئے۔

میں نے بتایا، پہلے ہمارے شہر میں بے شمار درخت تھے۔

ان پر پھل آتے تھے۔

وہ سایہ فراہم کرتے تھے۔

ان پر پرندوں کے گھونسلے بھی تھے۔

ایک بچے نے پوچھا، پرندے کہاں گئے؟

میں نے کہا، درخت نہیں رہے تو سب اڑ کے کہیں اور چلے گئے۔

پھر میں نے بچوں سے پوچھا،

کیا آپ درخت لگائیں گے؟

سب خاموش رہے۔

ایک طالب علم نے سوال کیا،

پہلے یہ بتائیں،

آپ نے درخت کیوں نہیں لگائے؟

تازہ ترین