• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کا 68فیصد کام مکمل

لاہور (نمائندہ جنگ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )نے 145کلومیٹر طویل 500کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن پر کام کی رفتار تیز کردی ۔ یہ منصوبہ 969میگا واٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پارو پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کےلئے آزاد جموں کشمیر کے دشوار گزار اور مشکل پہاڑی علاقوں میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر ہائیڈرو پاور پلانٹ کی کمیشننگ سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔ منیجنگ ڈائر یکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چودھری اور جنرل مینجر جی ایس سی وجاہت سعید رانا نے ٹرانسمیشن لائن کے تعمیری کام کا جائزہ لینے کےلئے مظفر آباد کے نزدیک مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ای ایچ وی منظور احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسمیشن لائن کے تعمیری کام کو تین لاٹس میں تقسیم کیا گیا اور مجموعی طور پر 68فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں ڈیزائن کے مطابق راستے کی کلیئرنس ، فاؤنڈیشنز، ایریکشن اور سٹرنگنگ جیسے بڑے کام شامل ہیں۔پراجیکٹ ڈائر یکٹر نے مزید بتایا کہ ٹرانسمیشن لائن کے راستہ کے مسائل تعمیری کام کو متاثر کررہے ہیں ۔ جس پر منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے ضلع باغ میں منہاسہ ، دھیر کوٹ کے مقام پر انتظامیہ ، اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او ، تحصیلدار اور مقامی نمائندگان سے ِان مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے این ٹی ڈی سی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی جس کے نتیجے میں لاٹ - Iکے ٹاور نمبر37پر ایک ہفتے سے رُکا کام دوبارہ شروع کردیا۔ ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹ انجینئرز سے بھی ملاقات کی اور انہیں کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں ۔ 
تازہ ترین