• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

76 کلو منشیات برآمدگی کیس، 6 پولیس اہلکاروں کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جیل کمپلیکس نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں کے خلاف 76 کلو منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں 6 پولیس اہلکاروں کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی،سزا پانے والوں میں غلام عباس، اعجاز، عبدالحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔