کراچی (اسٹاف رپورٹر)خالق دینا ہال میں چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فضل ہمدرد نے کہا ہے کہ تعظیم خدا وندی صرف عباد تمیں جھکنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ہمہ گیر شعور کا نام ہے جو انسان کی فکر ،عمل ،تعلقات ،سماجی رویوں اور قربانیوں میں جھلکتا ہے ،قرآن مجید کی روشنی میں یہ اجاگر کیا گیا کہ اللہ کی عظمت کو حقیقی معنوں میں تسلیم کرنا تب ممکن ہے جب انسان روحانی ،فکری اور عملی منازل طے کرے ،انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ و اسماعیلؑ کی قربانی تعظیم خدا وندی کی معراج ہے ،واقعہ کربلا میں جان ،مال اور خاندان کی عظیم قربانیاں اللہ کی عظمت کی پہچان کا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ علمائے حق کی ذمہ داری ہے کہ وہ علم کو اللہ کی عظمت کی پہچان کیلئے استعمال کریں۔