• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ناقص کارکردگی پر معطل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان کے محکمۂ صحت  کی جانب سے 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔

سیکریٹری صحت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللّٰہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کیا گیا ہے۔

ان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011ء  کے تحت جاری کیا گیا ہے۔


سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید